ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / شمالی کوریا حملہ کرنے کا سوچے بھی نا: امریکی صدر کا نیا انتباہ

شمالی کوریا حملہ کرنے کا سوچے بھی نا: امریکی صدر کا نیا انتباہ

Fri, 11 Aug 2017 17:21:44  SO Admin   S.O. News Service

واشنگٹن،11اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کو ایک اور سخت وارننگ جاری کر دی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا ہے کہ پیونگ یانگ امریکا یا اس کے کسی اتحادی ملک پر حملہ کرنے کا سوچے بھی مت ورنہ اس کے ’سنگین نتائج‘ برآمد ہوں گے۔ قبل ازیں ٹرمپ نے اصرار کیا تھا کہ اگر اس کمیونسٹ ملک نے اپنا رویہ درست نہ کیا تو واشنگٹن حکومت اس کی طرف سے کسی عسکری کارروائی کرنے سے قبل ہی اس پر حملہ کرنے کے بارے میں غور کر سکتی ہے۔ شمالی کوریا کی طرف سے امریکی جزیرے گوام پر حملے کی دھمکی کے بعد ان دونوں ممالک میں کشیدگی میں مزید اضافہ ہو چکا ہے۔


Share: